۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
میگزین چارلی ہیبڈو

حوزہ/ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کر دئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے  اس ہفتے کے شمارے پر پیغمبر اسلام سلام اللہ علیہ والہ کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کر کے ایک بار پھر آنحضرت (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کی۔

اس سے قبل فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے 2015ء میں پہلی بار پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی اخبار کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔

مذکورہ میگزین کے اس اہانت آمیز اقدام کے بعد پانچ سال قبل اس میگزین کی عمارت پر حملہ ہوا تھا جس میں تین حملہ آوروں سمیت ادارتی عملے کے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .